
بلوچستان کے ضلع واشک میں پاکستانی فورسز کو ایک حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔
ذرائع کے مطابق واشک کے علاقے پَتک میں سی پیک روڈ پر پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو مسلح افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ فوجی قافلے کو پیکٹ فراہم کر رہے تھے۔ واقعہ صبح 11 بجے کے قریب پیش آیا جہاں حملہ کافی دیر تک جاری رہا، جس سے علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔
حملے کے فوراً بعد فوجی ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچے، جنہوں نے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو لے کر واپس روانہ ہوا۔ حملے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، تاہم حکام کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔
بلوچستان میں اس نوعیت کے حملوں میں فورسز کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، جن کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیمیں عموماً قبول کرتی رہی ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔
