حاضر سروس فوجی اہلکار محمد حنیف ولد عبدالغنی ہماری تحویل میں ہے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ ستمبر 2025 کو بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے کوئٹہ سے ملحقہ علاقے دشت عمر ڈھور، مستونگ میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران محمد حنیف ولد عبدالغنی ساکن ڈھاڈر کو حراست میں لے لیا جو قابض پاکستانی فوج کا ایک حاضر سروس ملازم ہے۔ گرفتار فوجی اہلکار سے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں تاہم تنظیم اپنے فیصلے کا اعلان اس کے پاس سے برآمد ہونے والے مواصلاتی آلات کی مکمل چھان بین کے بعد کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں اس سے برآمد ہونے والی دستاویزات سے باقاعدہ شواہد ملے ہیں کہ قابض فوج میں شمولیت کے بعد اس کی تعیناتی سبی بلوچستان میں ہوئی تھی اور اب اس کا تبادلہ مستونگ میں کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ قابض پاکستانی فوج کے ایک حاضر سروس اہلکار محمد حنیف ولد عبدالغنی کی گرفتاری کا باضابطہ اعلان کرتی ہے اور اس سے متعلق تنظیم جو بھی فیصلہ کرے گی اس سے بلوچ قوم کو میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تمپ میں قابض پاکستانی فوج کے 7 اہلکار ہلاک کردیے۔ بی ایل اے

منگل ستمبر 9 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے تمپ میں قابض پاکستانی فوج کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنا کر شدید نقصانات سے دوچار کیا، جبکہ مستونگ میں معدنیات لے جانے والی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا۔ ترجمان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ