
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آبسر سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ نوجوانوں کی شناخت صادق ولد نور اللہ، کلیم جان ولد نور اللہ اور مسلم ولد ملنگ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ انہیں گزشتہ رات ایک بجے آبسر میں واقع ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا گیا، جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔
بلوچستان میں پاکستانی فوج اور ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں بلوچ نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے مسلسل تشویش کا اظہار کیا ہے۔
