زامران و قلات حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے 10 اہلکار ہلاک کیے – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے زامران اور قلات میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے دس اہلکار ہلاک کردیئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج کیچ کے علاقے زامران میں نوانو کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو اس وقت ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب قابض فوج علاقے میں جارحیت کے بعد واپس آرہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار تمام نو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز قلات میں مورگند کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے میں قابض فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور مزید دو زخمی ہوگئے۔

آخر میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور دشمن پر مزید مہلک حملے کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: آبسر سے تین نوجوان جبری طور پر لاپتہ

پیر ستمبر 8 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آبسر سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ نوجوانوں کی شناخت صادق ولد نور اللہ، کلیم جان ولد نور اللہ اور مسلم ولد ملنگ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ