
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ملا بہرام نامی شخص کو قتل کر دیا۔ یہ واقعہ چند گھنٹوں کے اندر مند میں پیش آنے والا دوسرا پرتشدد واقعہ ہے۔
اس سے قبل، ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان اظہیر ولد ملا مجیب جاں بحق ہوا تھا۔
دوسری جانب، ضلع خضدار کے علاقے نال میں ایک گاڑی پر موٹر سائیکل پر نصب آئی ای ڈی بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو افراد زخمی ہوئے۔
اب تک واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے اور کسی نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔