پسنی میں گاڑی الٹنے سے ایک نوجوان ہلاک

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے قریب گزشتہ شب دو بجے کے قریب ایک تیز رفتار کرولا گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں آصف لقمان نامی نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

متوفی آصف لقمان کا تعلق تربت کے علاقے چاہسر سے بتایا جاتا ہے۔ وہ اپنی گاڑی پر تربت آرہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق پسنی اور تربت کو ملانے والی سڑک کی خستہ حالی اور عدم مرمت کی وجہ سے ایسے حادثات معمول بن چکے ہیں۔ جہاں آئے روز ایسے واقعات میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مند میں فائرنگ سے ایک اور نوجوان قتل، خضدار میں دھماکہ، دو زخمی

ہفتہ ستمبر 6 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ملا بہرام نامی شخص کو قتل کر دیا۔ یہ واقعہ چند گھنٹوں کے اندر مند میں پیش آنے والا دوسرا پرتشدد واقعہ ہے۔ اس سے قبل، ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ