گورکوپ میں قابض پاکستانی فوج کی پیکٹ گاڑی پر حملے میں دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج سہ پہر تقریباً چار بجے گورکوپ میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو سیکیورٹی فراہم کرنے والی پیکٹ گاڑی کو جدید اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قابض فوج اور اس کے ذیلی محکمے ایف سی پر تسلسل کے ساتھ گوریلا جنگی حکمتِ عملی، چھاپہ مار کارروائیوں اور فوجی تدابیر کے ذریعے حملے کیے جارہے ہیں۔ ان مزاحمتی کارروائیوں نے قابض فورسز کو شدید نفسیاتی دباؤ اور ذہنی و عسکری انحطاط میں مبتلا کردیا ہے، جس کے نتیجے میں فوج عام شہریوں اور بستیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ گورکوپ میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور یہ عہد دہراتی ہے کہ قابض فوج اور اس کے ہمنواؤں کو آزاد بلوچستان کے قیام تک ہر محاذ پر نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

میر قادر بلوچ ! فناء سے امر تک کا سفر

جمعہ ستمبر 5 , 2025
تحریر: مہر در بلوچزرمبش مضمون بلوچ قوم کی تاریخ جدوجہد، قربانیوں اور قربان گاہوں کی ایک نہ ختم ہونے والی کہانی ہے۔ یہ تاریخ اُن بے شمار کرداروں کے خون سے لکھی گئی ہے جنہوں نے اپنی زندگیوں کو قومی وقار،آزادی ، شناخت اور سرزمین کے تحفظ کے لیے وقف […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ