
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ کے سیڑھ مجد پیر کراس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو آئی ای ڈی دھماکے میں نشانہ بنایا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے زد میں متعدد اہلکار آئے جس کے نتیجے میں کئی اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے۔
دھماکے کے فوری بعد فوجی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں و زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔