
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان قلم چوک سے آج مغرب کے وقت نوجوان محراب ولد منظور کو اسلحہ بردار افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق پانچ افراد ایگوزو گاڑی میں سوار تھے اور انہوں نے زبردستی محراب کو ساتھ لے جایا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ “ڈیتھ اسکواڈ” سے تعلق رکھتے ہیں۔

