گوادر،جیونی میں پولنگ اسٹیشن پر بم دھماکہ، ناصر آباد میں انتخابی امیدوار کے قافلہ پر حملہ

گوادر،جیونی میں پولنگ اسٹیشن پر بم دھماکہ، ناصر آباد میں انتخابی امیدوار کے قافلہ پر حملہ

گوادر پلیری پولنگ اسٹیشن کو نامعلوم افراد نے بم حملے کا نشانہ بنایا ۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ گوادر کے علاقے پلیری ڈھک بازار میں بوائز ہائی اسکول والا پولنگ اسٹیشن پر کیا گیاہے ۔

دوسری جانب گوادر سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق چب کلمت میں پولنگ اسٹیشن کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ دھماکہ بوائز پرائمری سکول چب کلمت میں کیا گیا جہاں انتخابی عمل جاری تھا۔

خیال رہے اس سے قبل مذکورہ علاقہ میں اسسٹنٹ کمشنر کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا گیا جس میں دو لیویز اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

کیچ ناصر آباد اکبر آسکانی، قمبر آسکانی اور الیاس کاشاپی کے قافلے پر میر آباد کے مقام پہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے انکے محافظ کو گولی لگ گئی۔

جیوانی گرلز مڈل اسکول میں بم دھماکہ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی شہر میں گرلز مڈل اسکول میں بم دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکے کا ہدف گرلز مڈل اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن بتایا جارہا ہے۔

آپ کو علم ہے آج صبح سے گوادر و گوادر کے مضافاتی علاقوں میں ایک درجن سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے انتخابی عمل سبوتاژ ہو کر رہ گیاہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

نوشکی پاکستانی فورسز نے گولڈ میڈلسٹ بلوچ نوجوان کو لاپتہ کردیا

جمعرات فروری 8 , 2024
نوشکی پاکستانی فورسز نے گولڈ میڈلسٹ بلوچ نوجوان کو لاپتہ کردیا

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ