کراچی بار کا صادق بلوچ کی فوری رہائی اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

کراچی بار ایسوسی ایشن نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائیوں کو غیر قانونی اور کھلی زیادتی قرار دیتے ہوئے صادق بلوچ کی فوری رہائی اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 22 اگست 2025 کو ملیر کے علاقے صدیق گوٹھ ڈگ میں ایڈووکیٹ عمران کلمتی کے کزن صادق کو اہلکاروں نے بغیر وارنٹ حراست میں لے لیا۔ اہلخانہ اور اہلِ محلہ کے مطابق کارروائی کے دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے اور ان کی تذلیل و تشدد کے واقعات بھی پیش آئے، جو انسانی حقوق اور قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

کراچی بار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر صادق پر کوئی قابل دست اندازی جرم عائد ہے تو باضابطہ مقدمہ چلایا جائے، بصورت دیگر فوری طور پر رہا کیا جائے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کر کے ملوث CTD اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

کراچی بار نے اس اعلامیے کی کاپی آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی رینج اور ڈی جی CTD کو بھی ارسال کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ 21 ویں روز میں داخل

پیر اگست 25 , 2025
کراچی سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے نوجوانوں زاہد علی بلوچ اور سرفراز بلوچ کی بازیابی کے لیے احتجاجی کیمپ کراچی پریس کلب کے باہر 21 ویں روز بھی جاری رہا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ان کے پیاروں کو فوری طور پر بازیاب کر کے عدالت کے سامنے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ