
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں گزشتہ رات پاکستانی فوج کے پشت پناہی میں سرگرم ڈیتھ اسکواڈ کارندوں نے نے ایک گھر کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ گزشتہ رات تقریباً گیارہ بجے پیش آیا جب موٹر سائیکلوں پر سوار تین حملہ آوروں نے پیر بخش نامی شخص کے گھر میں بم پھینکا۔ دھماکے کے نتیجے میں گھر کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، البتہ جانوروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کاروائی ڈیتھ اسکواڈ کے جانب کی گئی ہے جو فوج کے سرپرستی میں سرگرم ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بھی اسی نوعیت کے ایک حملے میں خواتین زخمی ہوئی تھیں جبکہ تمپ سمیت دیگر علاقوں میں بھی گھروں پر حملوں کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔
