کراچی: صادق گوٹھ سے نوجوان جبری طور پر لاپتہ

کراچی کے علاقے صادق گوٹھ میں سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے کارندوں نے ایک نوجوان کو زبردستی حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ نوجوان کی شناخت صادق بلوچ ولد مراد بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ رات سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے کارندوں نے علاقے میں چھاپے مارے، اس دوران کئی بلوچوں کے گھروں میں داخل ہوکر لوگوں کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جبکہ دوران صادق بلوچ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

لاپتہ نوجوان کے اہل خانہ نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صادق بلوچ کو فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جائے اور عدالت میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ نوجوان کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلیدہ: ڈیتھ اسکواڈ کا گھر پر بم حملہ، جانی نقصان سے محفوظ، جانور زخمی

ہفتہ اگست 23 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں گزشتہ رات پاکستانی فوج کے پشت پناہی میں سرگرم ڈیتھ اسکواڈ کارندوں نے نے ایک گھر کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ گزشتہ رات تقریباً گیارہ بجے پیش آیا جب موٹر سائیکلوں پر سوار تین حملہ آوروں نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ