خضدار: گریشہ میں ڈیتھ اسکواڈ کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے گریشہ ندگی میں نام نہاد امن فورس کے کارندوں، جنہیں مقامی آبادی “ریاستی ڈیتھ اسکواڈ” کے نام سے جانتی ہے، نے فائرنگ کر کے دو بلوچ نوجوانوں کو قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اقبال ولد حکیم بلوچ اور نعیم ولد شئے محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اقبال کراچی یونیورسٹی میں بی ایس کا طالب علم تھا جبکہ نعیم کا تعلق بھی گریشہ ہی سے بتایا جا رہا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ آج صبح پیش آیا، جب مسلح افراد نے نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈ کی جانب سے نوجوانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی تمپ کونشقلات میں ایک اور بلوچ نوجوان اکمل بلوچ کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ

جمعہ اگست 22 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے بالگتر سے پاکستانی فوج نے طارق بلوچ ولد دوستا سکنہ بالگتر کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ