
پنجگور کے علاقے سوردو میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چار مسلح افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت غلام سرور ولد محمد نور، اسلام اور نظام ولد غلام سرور (سکنہ گچک، سوردو) حبیب اللہ ولد شاہ محمد (سکنہ گریشہ خضدار) اور علی احمد (سکنہ کوئٹہ) کے ناموں سے ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے افراد کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ (ڈیتھ اسکواڈ) سے تھا جو متعدد بلوچ نوجوانوں کے اغوا اور ماورائے عدالت قتل میں ملوث رہے ہیں۔
تاحال اس واقعے کی ذمہ داری کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے، تاہم ماضی میں ایسے حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔
