
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے بلوچستان کے شہر اوستہ محمد میں سٹی تھانے کی حدود ریلوے پھاٹک کے قریب قابض پاکستانی پولیس وین کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ علاقے میں گشت کر رہیں تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں قابض پولیس کے 4 اہلکار شدید زخمی اور گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ترجمان نے کہا کہ ہم پولیس کو پھر سے خبردار کرتے ہیں کہ وہ عوام کو تنگ کرنا، پتہ خوری اور رشوت لینا بند کرے ورنہ ہمارے حملے مزید سختی سے جاری رہیں گے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہماری اس طرح کے حملے بلوچستان کی ازادی تک جاری رہینگی۔

