پاکستان نو آبادیاتی باقیات ہے، بلوچ اپنی آزادی سے دستبردار نہیں ہوگا۔ بی این ایم

11 اگست یوم تجدید عہد کی مناسبت سے بی این ایم نے آواران ھنکین کے تحت دو مختلف مقامات پر چھوٹے پیمانے پر جلسے کیے جن میں پارٹی کے ممبران اور حامیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے 11 اگست کے تاریخی پس منظر پر بات کی اور بلوچستان کی آزادی کے لیے جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ، مقررین نے کہا بلوچ قوم اپنے بہادر فرزندوں کی قربانیوں کی بدولت مزاحمت اور جدوجہد سے بھرپور ایک قابل فخر تاریخ کی مالک ہے۔

انھوں نے کہا جب کسی قوم پر قبضہ کیا جاتا ہے تو وہ بدترین حالات سے دوچار ہوتی ہے۔ بلوچوں نے ماضی بھی قابضین کا سامنا کیا ہے اور آج بھی پاکستانی قبضے کے خلاف برسر پیکار ہے۔ قابضیں نے ہر دور میں خون کی ندیاں بہائیں جیسا کہ ہمارے خطے میں منگول ، بربر اور مغلوں نے لوٹ مار کی اور قتل عام کیا لیکن بالآخر یہ طاقتیں مٹ گئیں اور بلوچ اپنی بقا کی جنگ میں سرخرو ہوا۔ آج پنجابی ریاست بھی اپنے مفادات کے لیے ہماری زمین اور وسائل پر قابض ہے لیکن یہ قبضہ بھی بلوچ قومی جدوجہد اور مزاحمت کی بدولت ختم ہوگا اور بلوچستان اپنی آزادی دوبارہ حاصل کرئے گا۔

مقررین نے کہا بلوچستان پر انگریز جب طاقت کے زور پر قبضہ کرنے میں ناکام رہے تو انھوں نے سازشی معاہدات کے ذریعے بلوچستان کی زمینیں اجارے پر حاصل کیں اور بعد ازاں معاہدات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کے ایک وسیع رقبے پر قابض ہوئے۔ ہمارے خطے میں اگست 1947 کو انگریزوں کے انخلا کے فیصلے کے بعد نوآبادیاتی دور کا خاتمہ ہوا لیکن پاکستان نے انگریزوں کے جانے کے بعد خطے میں ان کے مفادات کے چوکیدار کے طور پر نوآبادیاتی طرز عمل کو جاری رکھا۔ پاکستان آج نوآبادیاتی باقیات کے طور پر بلوچستان پر قابض ہے اور بلوچ قوم کی آزادی چھین کر اس کو تمام تر حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا ہمیں جذبات کی بجائے عقل اور شعور کے ساتھ اپنی قومی جدوجہد آگے بڑھانی ہے۔ بی این ایم کا پلیٹ فارم بلوچ قوم کی شعوری و علمی جدوجہد کی علامت ہے ، بلوچ سرمچار بھی اس قومی پارٹی کو اپنا ایک سیاسی و نظریاتی مورچہ مانتے ہیں ۔ ہم اس عوامی طاقت کے ذریعے غلامی کے خلاف بلوچ قوم میں شعور پیدا کریں اور دنیا کو بتائیں کہ بلوچ اپنی آزادی سے دستبردار نہیں ہوگا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: دستی بم حملے میں خاتون زخمی

پیر اگست 18 , 2025
زرمبش اردو بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ایک رہائشی مکان پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے سریکن میں سید محمد نامی شخص کے گھر پر دستی بم پھینکا، جو زور دار دھماکے سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ