کولواہ: مختلف علاقوں میں بلوچ سرمچاروں کے پاکستانی فورسز و ڈیتھ اسکواڈ کارندوں پر حملے

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کوالااہ میں آج بلوچ سرمچاروں نے چار مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا، جن کے نتیجے میں دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ سرمچاروں نے گیشکور میں واقع آرمی مین کیمپ اور گیشکور گراڑی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے منظم حملے کیے۔ حملے کے بعد پاکستانی فوج اور اس کے بنائے گئے ڈیتھ اسکواڈ نے علاقے میں جوابی کارروائی کے تحت مادگ کور پوزگ کے مقام پر سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں دونوں جانب ایک شدید جھڑپ کافی دیر تک جار رہی۔

جھڑپ میں پاکستانی فوج اور ڈیتھ اسکواڈ کو جانی نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے ہیں۔

تاحال ان تحملوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے، تاہم یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ سال بھی اگست کے مہینے میں بلوچ سرمچاروں کی جانب سے پاکستانی فوج پر متعدد منظم حملے کیے گئے تھے، جن میں فورسز کو خاصا جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

دوسری جانب حملوں کے خطرات کے پیشِ نظر پورے بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ حملوں کو میڈیا اور سوشل میڈیا پر کوریج نہ مل سکے اور زمینی صورتحال کی آزادانہ اطلاع رسانی پر قدغن لگائی جا سکے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ