
بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے مہلبی اور گرد و نواح میں پاکستانی فورسز کی جانب سے جاری وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کے دوران ایک زیر حراست شخص کو جعلی مقابلے میں قتل کر کے اس کی لاش سڑک کنارے پھینک دی گئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے اس شخص کو دورانِ حراست قتل کیا اور لاش کو روڈ کنارے پھینک دیا۔ مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔
مذکورہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب قلات اور اطراف کے علاقوں میں گزشتہ دو روز سے زمینی اور فضائی آپریشن جاری ہے، جس میں ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں سخت سیکورٹی اور نقل و حرکت پر پابندیاں عائد ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں بھی قلات ہی کے علاقے میں فورسز کی جانب سے ایک بڑے آپریشن کے بعد تین لاشیں پھینکی گئی تھیں، جنہیں تیزاب سے مسخ کیا گیا تھا۔ ان لاشوں کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔