
کوئٹہ: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ہدایت پر بلوچستان کے تمام اضلاع میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
انٹرنیٹ کی بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بالخصوص طلبہ، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد، اور سفر کے دوران رابطے میں رہنے والے شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ متعدد علاقوں میں لوگوں کی روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے اور مواصلاتی نظام جزوی طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔
حکام کی جانب سے تاحال انٹرنیٹ بحالی کے حوالے سے کوئی واضح وقت یا شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔