
بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جبکہ مستونگ کے علاقے کردگاپ سے جبری لاپتہ تین نوجوان بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق مقتول کی لاش بلیدہ کے علاقے الندور میں ندی کے قریب سے ملی ہے، جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ مقتول کو گردن پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا، جبکہ قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔
دوسری جانب مستونگ سے چار سال قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے تین نوجوان ذاکر احمد سرپرہ، راشد احمد سرپرہ اور جاوید احمد سرپرہ بازیاب ہوگئے ہیں۔
تینوں کا تعلق مستونگ کے علاقے کردگاپ سے ہے اور وہ طویل گمشدگی کے بعد اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔
اہل خانہ نے ان کے بازیابی کی تصدیق کی ہے۔