لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے وی بی ایم پی کا احتجاج 5901 ویں روز جاری

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ کو آج بروز منگل کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5901 دن مکمل ہوگئے۔

جبری لاپتہ عبدالرزاق کے لواحقین نے احتجاج میں حصہ لیا، انہوں نے کہا کہ احتجاج میں حصہ لینے کا مقصد یہ ہے کہ حکومت اور ملکی اداروں کے سربراہان عبدالرزاق کے جبری گمشدگی کا نوٹس لے اور انہیں ملکی قوانین کے تحت انصاف فراہم کرنے میں اپنی کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ رواں سال 24 اور 25. مئی کی درمیانی شب کالی وردیوں میں ملبوس سی ٹی ڈی کے مسلح اہلکاروں نے مینگل آباد سریاب کسٹم سے عبدالرزاق ولد اسرائیل کو اسکے بھائی محمد اسحاق کے ساتھ انکے گھر سے انکے لواحقین کے سامنے سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔ محمد اسحاق کو بارہ دن بعد چھوڑ دیا، لیکن عبدالرزاق تاحال ملکی اداروں کے حراست میں ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ عبدالرزاق اور اسکے بھائی محمد کے کیس کو تنظیمی سطح پر لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور صوبائی حکومت کو فراہم کیا ہے ، محمد اسحاق بازیاب ہوگئے لیکن عبدالرزاق تاحال جبری لاپتہ ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عبدالرزاق پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے اور ملکی قوانین کے تحت اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے، عدالت کے سطح پر وہ مجرم ثابت ہوتا ہے تو اسے ملکی قانون کے مطابق سزا دی جائے، ہمیں اور لواحقین کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عبدالرزاق کو جبری لاپتہ رکھنا، اور انکے لواحقین کو انکے بارے معلومات فراہم نہ کرکے ذینی اذیت میں مبتلا کرنا ملکی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جسکی مذمت کرتے ہیں اور عبدالرزاق کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی: لاپتہ زاہد بلوچ کے اہلِ خانہ کا احتجاج پریس کلب کے سامنے جاری

منگل اگست 5 , 2025
کراچی کے علاقے لیاری سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے نوجوان زاہد بلوچ کی بازیابی کے لیے اس کے اہلِ خانہ کا احتجاجی کیمپ اس وقت کراچی پریس کلب کے باہر جاری ہے۔ زاہد کے خاندان کا مطالبہ ہے کہ اسے فی الفور باحفاظت منظرِ عام پر لایا جائے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ