قلات، نوشکی، واشک اور کیچ سے چار افراد جبری لاپتہ

بلوچستان کے مختلف اضلاع سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی جانب سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران چار نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، قلات کے علاقے عزیز آباد کراس سے 31 جولائی کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک نوجوان جاوید بلوچ ولد امام داد کو حراست میں لیا، جو قلات کے علاقے نیچارہ کے رہائشی ہیں۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد سے اب تک جاوید بلوچ کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اسی طرح نوشکی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) اہلکاروں نے 2 اگست کو نوجوان کامران ولد حاجی حبیب اللہ کو حراست میں لیا، جس کے بعد اسے بھی لاپتہ کردیا گیا ہے۔

ادھر کیچ ضلع کے علاقے تجابان سے تعلق رکھنے والے نوجوان داد شاہ ولد واحد کو 4 اگست کو پاکستانی فورسز، سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ) اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جوسک بازار سے حراست میں لیا، جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ لاپتہ ہونے کے بعد ان کی تاحال کوئی معلومات دستیاب نہیں ہو سکی۔

اسی طرح واشک ضلع میں بھی 31 جولائی کو نوجوان عبدالکریم ولد میر حاجی حاصل خان کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے حراست میں لیا، جس کے بعد سے وہ بھی جبری لاپتہ ہیں۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا یہ سلسلہ گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے، تاہم حالیہ مہینوں میں اس میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنان اور متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ متعدد لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں بعد میں برآمد ہو چکی ہیں، جس سے ان واقعات کی سنگینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ جبری گمشدگیوں کو روکا جائے، لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ بگٹی سے قیمتی ریت لے جانے والے گاڑیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

منگل اگست 5 , 2025
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب بی آر جی کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی سے پنجاب قیمتی ریت لیے جانے والے گاڑیوں کو مزاری گوٹ کے مقام پر فائرنگ کر کے شدید نقصان پہنچایا۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ