
بلوچستان کے قلات اور گوادر میں پاکستانی فورسز کی فوجی آپریشن جاری ہیں۔ قلات کے علاقے مہلبی اور اس کے گردونواح میں فوجی آپریشن کیا جا رہا ہے، جس میں ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح سویرے ہیلی کاپٹروں کی پروازیں دیکھی گئیں جبکہ زمینی فوجی نقل و حرکت میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
تاحال حکام کی جانب سے آپریشن کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی کسی قسم کی گرفتاری یا جانی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔
دریں اثناء، گوادر کے علاقوں کلانچ، کنڈا سول، تنک، درامب اور ملحقہ علاقوں میں بھی فوجی آپریشن کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں فورسز کی غیر معمولی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے، جس سے فوجی آپریشن کا خدشہ ہے۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات انتظار ہے۔