تمپ: پاکستانی فوج کے جانب نصب کردہ کیمرے تباہ

بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ بازار میں آج شام تقریباً 5 بجے مسلح افراد نے پاکستانی فوج کی جانب سے نصب کیے گئے سی سی ٹی وی کیمروں پر فائرنگ کی اور انہیں ناکارہ بنا دیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی فوج نے عوامی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے مختلف بازاروں اور عوامی مقامات پر کیمرے نصب کیے ہیں، جنہیں بلوچ سرمچار وقتاً فوقتاً نشانہ بناتے رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی ایسے کیمرے تباہ کیے جا چکے ہیں، جنہیں مقامی آبادی میں نگرانی اور خوف کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

تاہم، آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ