آواران پیراندر میں فوج کشی جاری، ڈل بیدی میں چھاپہ ،سرمچارون نے مسجدوں میں اعلان کرکے الیکشن کے بائیکاٹ کی ہدایت کردی

آواران پیراندر میں فوج کشی جاری، ڈل بیدی میں چھاپہ ،سرمچارون نے مسجدوں میں اعلان کرکے الیکشن کے بائیکاٹ کی ہدایت کردی

آواران پیراندر میں الصبح سے فورسز نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے فوج کشی شروع کردی ہے ، جبکہ رات گئے بلوچ سرمچاروں نے پراندر کے مسجدوں میں الیکشن کا بائیکاٹ کرنے اور عوام کو اس روز گھروں سے نہ نلکنے کی ہدایت کی ہے ۔

آواران پیراندر میں فوج کشی ،بیدی ڈل میں چھاپہ

تفصیلات کے مطابق آواران پیراندر اور آس پاس کے محلوں میں رات گئے بلوچ سرمچاروں نے فلیگ مارچ کرتے ہوئے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نام نہاد پاکستانی الیکشن کے دن ووٹ ڈالنے کیلے گھروں سے نہ نکلیں ۔ جبکہ اس دوران انھوں نے مسجدوں سے اعلان بھی کرتے ہوئے لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ ووٹ ڈالنے نہ نکلیں کیوں یہی دشمن کی ووٹ الیکشن ہماری نسل کی غلامی کو مضبوط کرنے کے باعث بن رہی ہے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق سرمچاروں کے اعلان بعد فورسز نے الصبح ڈل بیدی کے علاقہ گھیر کر غفور نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر انکی گھر کی تلاشی لی اور توڑپھوڑ کی ۔جبکہ دوسری جانب پیراندر کے علاقہ کو پاکستان آرمی نے آج الصبح سے گھیرے میں لیکر ناکہ بندی کرتے ہوئے فوج کشی شروع کردی ہے اور علاقہ مکینوں پر زوردیاجارہاہے کہ وہ بتائیں سرمچار کہاں ہیں ،جنھوں نے رات بھر مسجدوں سے اعلان کرتے رہے ہیں ۔

مشکے تنک فورسز چوکی پر مسلح افراد کا حملہ

دریں اثناء دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ آواران کے تحصیل مشکے کے علاقہ تنک میں واقع فورسز چیک پوسٹ پر منگل بدھ کی رات نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا دیا ہے ۔

آخری اطلاع تک اس حملے کی ذمہداری تاحال کسی بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے مگر یہاں اس سے قبل ہونے والے حملوں کی ذمہداریاں بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف قبول کرتی آئی ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

خاران بابو محلہ ،تربت چاہسر پولنگ سٹیشنوں پر بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

بدھ فروری 7 , 2024
خاران بابو محلہ ،تربت چاہسر پولنگ سٹیشنوں پر بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے بدھ ،07 فروری، 2024 / زرمبش اردو بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے خاران شہر کے بابو محلہ میں واقع سوشل ویلفیئر کے دفتر کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا۔ خاران میں سوشل ویلفیئر کا دفتر قابض ریاست کے نام نہاد انتخابات کے سلسلے میں ایک اہم اور بڑے پولنگ سٹیشن کا درجہ رکھتی ہے۔ حملے کی توسط سے واضح کرتے ہیں کہ خاران سمیت بلوچستان کے تمام علاقوں میں پولنگ سٹیشنز سمیت نام نہاد ریاستی انتخابات کی تمام سرگرمیوں پر ہمارے سرمچار کسی بھی وقت حملہ کرسکتے ہیں۔ بلوچ عوام پولنگ و الیکشن کی سرگرمیوں سے دور رہ کر اپنی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ ترجمان نے دوسرے بیان میں کہاہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بدھ کی شام کے وقت تربت میں چاہسر ہائی سکول پر دستی بم حملہ کیا۔ مذکورہ سکول کو نام نہاد پاکستانی انتخابات کی مناسبت سے پولنگ سٹیشن کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ حملے کی توسط بلوچ عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ نام نہاد پاکستانی انتخابات کی تمام سرگرمیوں سے دور رہ کر اپنی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ