بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فورسز انتخابی دفاتر اور امیدواروں پر بم اور دیگر ہتھیاروں سے متعدد حملے کیے گئے

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فورسز انتخابی دفاتر اور امیدواروں پر بم اور دیگر ہتھیاروں سے متعدد حملے کیے گئے


بلوچستان کے مرکزی شہر شال ، واشک، پنجگور اور کیچ میں مزید بم دھماکے ہوئے ہیں۔

بلوچستان کے مرکزی شہر شال  کے علاقے سریاب میں پولنگ اسٹیشن کے لئے مختص گورنمنٹ سکول کلی احمد خان زئی سریاب پر دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

بلوچستان کے علاقے واشک میں نادرا آفس کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں واشک پریس کلب کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں،  جبکہ نادرا آفس کو بھی جزوی نقصانات کا سامنا رہا ہے۔

ادھر ضلع کیچ کے علاقے دشت سے اطلاعات ہیں میرانی ڈیم جنگول بازار کے مقام پر الیکشن کے لئے مختص پولنگ اسٹیشن کو بھی دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

تربت بلیدہ میں واقع این اے 258 سے ن لیگ کے امیدوار اسلم بلیدی کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا ۔
تاہم  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

کیچ کے علاقہ بالیچاہ رود بُن میں پاکستانی  فورسز  پر نامعلوم مسلح افراد نے شام کے وقت تقریبا آٹھ بجے اس طرح عین اسی وقت بالیچہ کے مقام پر بھی فورسز پر حملہ کیاگیا۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے بالگتر سے اطلاعات ہیں کہ سہاکی کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کے چوکی کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔

پنجگور پیپلز پارٹی کے امیدوار شاہ حسین کے گھر پر دستی بم سے حملہ۔ اطلاعات کے مطابق بم ان کے گھر کے سامنے گر کر زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

خاران: آج مزید دو پولنگ سٹیشن کو بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا، بابو محلہ پولنگ سٹیشن میں بڑا دھماکہ۔ اطلاعات کے مطابق خاران میں پولنگ سٹیشنز پر مسلسل حملوں کے سلسلے میں آج مزید دو سٹیشنز پر بم حملے ہوئے ہیں۔

خاران شہر میں آج نامعلوم مسلح افراد نے مغرب کے بعد جوژان میں حاجی خان کے سکول جوکہ ممکنہ پولنگ سٹیشن بتایا جارہا ہے کے اوپر دستی بم سے حملہ کیا ۔

اس کے علاوہ ابھی کچھ دیر قبل بابو محلہ میں واقع سوشل ویلفیئر کے دفتر جوکہ مشہور اور بڑا پولنگ سٹیشن ہے کو بارودی مواد سے اڑایا گیا ہے۔

پسنی : وارڈ نمبر دو اور تین کے درمیان خالی چار دیواری میں آئی ڈی بلاسٹ ہونے دھماکہ ہوا ۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے۔

آخری اطلاع تک مذکورہ حملوں کی ذمہداریاں تاحال کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

آواران پیراندر میں فوج کشی جاری، ڈل بیدی میں چھاپہ ،سرمچارون نے مسجدوں میں اعلان کرکے الیکشن کے بائیکاٹ کی ہدایت کردی

بدھ فروری 7 , 2024
آواران پیراندر میں فوج کشی جاری، ڈل بیدی میں چھاپہ ،سرمچارون نے مسجدوں میں اعلان کرکے الیکشن کے بائیکاٹ کی ہدایت کردی

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ