
بلوچستان کے ضلع پنجگور سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے نوجوان شاہ جان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ شاہ جان کو 29 جولائی 2025 کو، شادی کے صرف دس دن بعد، پاکستانی فوج کے تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے اغوا کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق، اسے اغوا کے بعد ایف سی کیمپ پنجگور منتقل کیا گیا، تاہم اہلِ خانہ کو اس کی کوئی اطلاع فراہم نہیں کی گئی اور آج اس کی لاش مسخ شدہ حالت میں ملی۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں پروم، پنجگور سے ایک اور نوجوان کی لاش بھی تشدد کے واضح نشانات کے ساتھ برآمد ہوئی تھی، جسے بھی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے اغوا کے بعد قتل کیا تھا۔