پروم: نوجوان کی مسخ شدہ لاش برآمد

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم سے ایک پرانی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت عنایت اللہ ولد خیر محمد کے طور پر کی گئی ہے۔

عنایت اللہ کو گزشتہ سال میں نامعلوم مسلح گاڑی سواروں نے اغواء کیا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں “ڈیتھ اسکواڈ” کے  کارندوں نے گھر پر چھاپہ مار کر اغواء کیا تھا۔ جو کئی ماہینوں سے لاپتہ تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈ فوج کی پشت پناہی سے سرگرم ہے اور بلوچ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے۔ رواں سال کے دوران بھی متعدد نوجوانوں کو اغواء کے بعد قتل کیا جا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ