بلوچ نیشنل موومنٹ کی بین الاقوامی کانفرنس 11 اگست کو دی ہیگ میں منعقد ہوگی

بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی جانب سے 11 اگست 2025 کو نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا عنوان ہے: ،بلوچستان کا مقدمہ: خودارادیت اور بین الاقوامی خاموشی،۔

یہ کانفرنس بلوچستان کی آزادی کے اعلان کی 77ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے قانونی ماہرین، انسانی حقوق کے کارکنان اور بین الاقوامی صحافی شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں بلوچستان کی بین الاقوامی قانون کے تحت حیثیت، پاکستان کی جانب سے اس کے الحاق، اور خطے میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔

اس موقع پر شرکاء خودارادیت کے حق، انصاف اور عالمی اداروں کی خاموشی جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پروم: نوجوان کی مسخ شدہ لاش برآمد

اتوار اگست 3 , 2025
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم سے ایک پرانی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت عنایت اللہ ولد خیر محمد کے طور پر کی گئی ہے۔ عنایت اللہ کو گزشتہ سال میں نامعلوم مسلح گاڑی سواروں نے اغواء کیا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ