
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فوج کی جانب سے فوجی آپریشن جاری ہے، جس کے دوران دو کمسن بچوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا گیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے بچوں کی شناخت زبیر ولد منیر اور عمر ولد بدل کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں یکم اگست کو گوارگو میں ان کے گھر سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
اہل خانہ نے دونوں نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں رات کے وقت گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا، اور مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔
واضح رہے کہ پنجگور میں گزشتہ دنوں مسلح افراد کے حملے کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہے، اور فورسز کی جانب سے فوجی آپریشن، ڈرون پروازیں اور ہیلی کاپٹروں کی گشت مسلسل جاری ہے۔