
بلوچستان کے ضلع گوادر اور مستونگ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا جبکہ فوج کیلئے راشن لے جانے والی گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز گوادر کے علاقے کنڈا سول میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس دوران متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دوسری جانب گزشتہ رات ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی، مَرو میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کیلئے راشن لے جانے والی دو ٹرک گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لیا اور راشن سمیت نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
واقعے کے بعد فورسز کی بھاری نفری علاقے میں دیکھی گئی ہے، تاہم حکام کی جانب سے اب تک کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔