ڈیرہ بگٹی: بم دھماکے کے نتیجے میں ڈیتھ سکواڈ کے دو کارندے ہلاک، ایک شدید زخمی

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے لنجو میں نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں کو نشانہ بنایا۔

دھماکے کے نتیجے میں دو کارندے موقع پر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا۔

‏ہلاک ہونے والے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کی شناخت وشو ولد والاری بگٹی اور زاہد ولد پیارا بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ مزکورہ کارندے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی سربراہی میں سرگرم ڈیتھ سکواڈ کے اہم کارندے تھے تو جبری گمشدگیوں میں ریاستی معاونت، سوئی کشمور شاہرہ پر چوری، ڈکیتیوں سمیت قتل و غارت گری میں ملوث تھے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پانچ مختلف کارروائیوں میں پولیس، ڈیتھ اسکواڈ اور مواصلاتی نظام کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

ہفتہ اگست 2 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 29 جولائی کو زامران میں مواصلاتی نظام ٹاور اور مشینری کو حملے میں نشانہ بنا کر بھاری نقصان پہنچایا۔ ترجمان نے کہا کہ ایک اور کاروائی میں تنظیم کے خفیہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ