
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ سے لاپتہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتول کی شناخت دل جان ولد خدا بخش کے نام سے ہوئی ہے، جو 22 جولائی 2025 کو میناز بازار جاتے ہوئے لاپتہ ہوا تھا۔
عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق دل جان کو راستے میں پاکستانی فورسز سے وابستہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے اغوا کیا، جس کے بعد وہ لاپتہ رہا۔ آج اُس کی لاش سلوئی ندی کے قریب ڈیم سے ملی، جس پر واضح تشدد کے نشانات موجود تھے۔
مقتول دل جان کو اس سے قبل بھی چار سال قبل پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا تھا، جہاں وہ چار ماہ جبری گمشدگی کا شکار رہنے کے بعد رہا ہوا تھا۔ تاہم اس بار وہ زندہ واپس نہ آ سکا۔