
بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل ناگ میں پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، 31 جولائی 2025 کی شب تقریباً 2 بجے فورسز نے ناگ کے ایک گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے عبد الکریم ولد ٹکری میر حاجی حاصل خان ساسولی نامی نوجوان کو حراست لے کر اپنے ساتھ لے گئیں۔
مقامی افراد کے مطابق، چھاپے کے دوران فورسز نے اہلِ خانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور عبد الکریم کو زبردستی لے جانے کے بعد سے ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات دستیاب نہیں ہیں، اور وہ تاحال لاپتہ ہیں۔