
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گوَرگو میں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد نے شدید نوعیت کا حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ اہلکار ہلاک جبکہ کیپٹن اسامہ سمیت دس سے زائد اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق، مسلح افراد کی بڑی تعداد نے گزشتہ رات پاکستانی فورسز کے 91 ونگ کیمپ کو نشانہ بنایا۔ حملہ آور جدید اسلحے سے لیس تھے اور حملہ چار گھنٹوں تک جاری رہا ہے جس کے دوران دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
حملے میں ہلاکتوں کی تعداد زیادہ بتائی جا رہی ہے تاہم ابھی تک ان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان میں پاکستانی فورسز کو متعدد مرتبہ بڑے حملوں کا سامنا رہا ہے جن کی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں۔ تاہم اس شدید نوعیت حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔