
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے قلات میں ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے منگل کو قلات میں شیخاجی اور شاہ مردان کے درمیان پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ خودکار اسلحہ کے ذریعے کیے گئے نتیجہ خیز فائرنگ میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔