بلوچستان ہائی کورٹ نے استاد واحد کمبر بلوچ کی بازیابی سے متعلق احکامات جاری کر دیے

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے استاد واحد کمبر بلوچ کی بازیابی سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کے دوران وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے سیکریٹری کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔

یہ حکم اُس وقت جاری کیا گیا جب عدالت کو بتایا گیا کہ واحد کمبر بلوچ کو 19 جولائی 2024 کو ایران سے اغواء کیا گیا تھا اور ایک سال گزر جانے کے باوجود ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

درخواست گزار کے وکلاء ایڈووکیٹ حبیب طاہر اور ایڈووکیٹ شاری بلوچ نے عدالت سے اپیل کی کہ ان کے موکل کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔

جسٹس عامر رانا کی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ پانچ میں سے صرف دو فریقین نے جواب جمع کرایا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جمع کرائے گئے ایک جواب میں بتایا گیا کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں قائم پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا گیا ہے۔ سفارتخانے نے جواب دیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث صورتحال حساس ہے، تاہم جلد رپورٹ پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دوسرے جواب میں وزارت خارجہ کے ایک اور شعبے نے موقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

واحد کمبر بلوچ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت متعلقہ اداروں پر سخت دباؤ ڈالے تاکہ ان کے موکل کی بازیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

جسٹس عامر رانا نے اس مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ عدالت مناسب کارروائی کرے گی۔

تاہم، جسٹس نے یہ بھی نشاندہی کی کہ چونکہ اغواء ایران میں ہوا ہے، اس لیے پاکستانی عدالت کی دائرہ اختیار پر سوال اٹھتا ہے۔ اس پر وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ واحد کمبر بلوچ پاکستانی شہری ہیں اور ان کے بنیادی آئینی حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

عدالت نے اس قانونی مؤقف سے اتفاق کیا اور وزارت داخلہ کے سیکریٹری کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں حاضر ہونے کا حکم دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ واحد کمبر بلوچ کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، سوائے ریاستی خفیہ اداروں کے، اور ان کے مطابق واحد کمبر بلوچ انہی اداروں کی تحویل میں ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس انسانی حقوق کے سنگین مسئلے پر عدالت کو تفصیلی رپورٹ فراہم کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات حملے میں قابض پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل اے

جمعرات جولائی 31 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے قلات میں ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے منگل کو قلات میں شیخاجی اور شاہ مردان کے درمیان پاکستانی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ