اگر میرے شوہر پر کوئی الزام ہے تو اسے منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے، رحیمہ بی بی

جبری لاپتہ صدام حسین کرد کی زوجہ رحیمہ بی بی نے لاپتہ افراد کے کیمپ میں پریس کانفریس کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ صحافی حضرات کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ لوگ ہماری پریس کانفرنس کو کوریج کرنے کے لیے تشریف لائیں، میں امید کرتی ہوں کہ آپ لوگ میری آواز بنوگے۔

انہوں نے کہا کہ آپ صحافی حضرات کو زحمت دینے کا مقصد یہ ہے کہ آپ لوگوں کو اپنی شوہر کی جبری گمشدگی کے حوالے سے آگاہ کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ 18 اور 19 جولائی کے درمیانی شب کالی وردیوں میں ملبوس سی ٹی ڈی اور دیگر ملکی اداروں کے 15 سے 20 مسلح اہلکاروں نے ہمارے گھر واقع کلی حبیب، فیض آباد کوئٹہ پر بغیر وارنٹ چھاپہ مارا، اور میرے شوہر صدام حسین کرد ولد عبدالرحیم کو میرے آنکھوں کے سامنے سے حراست میں لےکر اپنے ساتھ لے گئے، فورسز نے میرے اور میرے شوہر کے موبائل بھی اپنے ساتھ لے گئے

رحیمہ بی بی نے مزید کہا کہ جب میں نے ان سے پوچھا کہ میرے شوہر کو کدھر لے جارہے ہو، تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ انہیں میرے شوہر کے خلاف کچھ شکایت موصول ہوئی ہے، وہ ان سے تشویش کرینگے اور بعد میں اسے چھوڑ دینگے، لیکن تاحال میرا شوہر ملکی اداروں کے حراست میں ہے۔

پریس کانفریس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں تین بار کیچی بیگ تھانہ گیا، لیکن ایس ایچ او نے میرے شوہر کا ایف آر درج کرنے سے انکار کیا، اسکے بعد میں ایس پی سریاب کو درخواست دی، لیکن ابھی تک میرے شوہر کا ایف آئی آر درج ہوا، اور نہی مجھے میرے شوہر کے حوالے سے معلومات فراہم کیا جارہا ہے جسکی وجہ میں اور میرا خاندان شدید ذہنی دباو کا شکار ہے، اور ہماری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

انہوں کہا کہ میں آپ لوگوں کے توسط سے حکومت اور ملکی اداروں کے سربراہوں سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے شوہر پر کوئی الزام ہے تو اسے منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کرکے صفائی کا موقع فراہم کیا جائے، بےقصور ہے تو رہا کیا جائے اور اگر صوبائی حکومت سے جبری گمشدگیوں کے حوالے سے پاس ہونے والے حالیہ آرڈینس کے تحت تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے تو بھی مجھے معلومات فراہم کیا جائے، تاکہ مجھے اور میرے خاندان کو صدام حسین کی جبری گمشدگی کی اذیت سے نجات مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان ہائی کورٹ نے استاد واحد کمبر بلوچ کی بازیابی سے متعلق احکامات جاری کر دیے

جمعرات جولائی 31 , 2025
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے استاد واحد کمبر بلوچ کی بازیابی سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کے دوران وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے سیکریٹری کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔ یہ حکم اُس وقت جاری کیا گیا جب عدالت کو بتایا گیا کہ واحد کمبر بلوچ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ