زامران میں قابض پاکستانی فوج و فوجی رسد پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – براس

بلوچ راجی آجوئی سنگر براس کے ترجمان بلوچ خان نے میڈیا کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ براس کے سرمچاروں نے زامران میں قابض پاکستانی فوج اور اس کی رسد گاڑیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے 28 جولائی کی شب زامران میں نوانو کے قریب مرکزی سڑک پر ناکہ بندی کر کے قابض پاکستانی فوج کو رسد پہنچانے والی گاڑیوں کو نذرِ آتش کیا اور فائرنگ کر کے تباہ کر دیا، جبکہ ڈرائیوروں کو تنبیہ کے بعد رہا کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ براس کے سرمچاروں نے منصوبہ بندی کے تحت پوزیشنز سنبھالے رکھا، اگلے روز علاقے میں قابض پاکستانی فوج کے موٹرسائیکلوں کے اور گاڑیوں کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنانے کے بعد گھات لگا کر مزید حملہ کیا۔ سرمچاروں نے خودکار اور بھاری ہتھیاروں سے قابض فوج پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر قابض فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ زامران میں چند مقامی افراد قابض پاکستانی فوج کو راشن اور دیگر رسد پہنچانے میں ملوث ہیں۔ یہ عمل براہِ راست قابض فوج کی سہولت کاری کے زمرے میں آتا ہے۔ بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) ان تمام افراد کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ فوراً اس عمل کو ترک کر دیں۔

بیان میں کہا گیا کہ قابض فوج کو رسد پہنچانے والے افراد کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اگر انہوں نے یہ عمل ترک نہ کیا تو مستقبل میں ہمارے حملے مزید شدید ہوں گے اور اس کے نتیجے میں وہ اپنے جانی و مالی نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

آخر میں کہا گیا کہ بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گلزار دوست کی تقریر کی اشاعت پر آٹھ سالہ بچہ گرفتار

جمعرات جولائی 31 , 2025
تربت سول سوسائٹی کے رہنما گلزار دوست کی تقریر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر آٹھ سالہ بچے کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) میں پیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار بچے کا نام صہیب بلوچ ولد خالد ہے، جس نے اپنے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ