
بلوچستان کے اضلاع کیچ اور پنجگور میں پاکستانی فورسز نے 6 افراد کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد میں فورسز نے لشکر کشی کرتے ہوئے مختلف گھروں پر چھاپے مارے، جن کے نتیجے میں پانچ افراد فیروز ولد داد محمد، صغیر ولد داد محمد، ظریف ولد امین، فدا، اور حلال بخش کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران فورسز اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی۔
دوسری جانب، آج حیرآباد سے بھی فورسز کی جانب سے چھاپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق کئی گھروں کی تلاشی لی گئی، تاہم کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
اسی اثنا میں، ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم افراد نے شاہ جہاں ولد مراد سکنہ مجبور آباد کو اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا۔ شاہ جہاں کو ایک نامعلوم گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔
اغوا کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔