
بلوچستان کے ضلع مستونگ نیں لکپاس کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجگور چتکان کے رہائشی شعیب ولد استاد انور اور ان کی اہلیہ جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق، مقتول شعیب اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈیلیوری کے سلسلے میں کوئٹہ جا رہے تھے کہ راستے میں ایک نجی ہوٹل پر قیام کے دوران حملہ آوروں نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
دوسری جانب اوستہ محمد میں ایس پی اوستہ محمد کی ہدایات اور ڈی ایس پی سرکل عبدالغنی پٹھان کی نگرانی میں تھانہ صدر اوستہ محمد کے ایس ایچ او سکندر علی لہڑی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق، ملزم شیر دل ولد حاکم علی لہڑی ساکن گوٹھ حاجی کرم علی لہڑی نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔