
بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق، بلوچستان کے علاقے قلات میں شیخاجی اور شاہ مردان کے درمیان مسلح افراد نے گھات لگا کر پاکستانی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا۔ اس حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
ایک اور حملے میں، قلات کے علاقے مورگند کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو 26 جولائی کی شام 6 بجے کے قریب مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
بلوچستان میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری ماضی میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم ان دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔