
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے طالب کول مائن ایریا میں کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں چھ مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مزدور زیرِ زمین کام کر رہے تھے۔ زخمی مزدوروں میں واجد، شیر افضل، امیر محمد، اشرف علی اور آغا محمد شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر کوئٹہ کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بعض مزدوروں کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بہمن میں نامعلوم افراد نے آج صبح ایک موبائل فون ٹاور کو آگ لگا دی۔ جس میں موبائل ٹاور کو نقصان پہنچا۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔