
بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی فورسز نے ایک جعلی مقابلے میں تین افراد کو قتل کر کے ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینک دیں۔
ذرائع کے مطابق، قلات کے علاقے کوہک میں منگچر ڈیم کے قریب پاکستانی فورسز نے تین زیرِ حراست افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کر دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق، تینوں افراد کے چہروں پر تیزاب ڈال کر انہیں مسخ کیا گیا، جس کے باعث ان کی شناخت میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
تاحال مقتولین کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں زیرِ حراست افراد کا قتل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ رواں سال اب تک درجنوں زیرِ حراست افراد کو قتل کیا جا چکا ہے