
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 27 جولائی کی دن گیارہ بجے کے قریب گورکوپ اور سری کلگ کے درمیان قابض پاکستانی فورسز کے قافلے کی حفاظت پر مامور پیکٹ فورس کے مورچے کو انتہائی قریب سے مورچہ زن ہو کر نشانہ بنایا۔ دشمن کی ممکنہ نقل و حرکت کے پیش نظر سرمچاروں نے پہلے سے بارودی سرنگ نصب کی تھی۔
جونہی دشمن فوج کے دو اہلکار مطلوبہ مقام پر پہنچے، زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اسی دوران مزید دو اہلکاروں کو، جو ان کی جانب بڑھ رہے تھے، مورچہ زن سرمچاروں نے قریب سے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ لڑائی کے دوران پیدل ٹیم کے دیگر اہلکار اپنے ساتھیوں کو بچانے کے بجائے اپنی جانیں بچا کر فرار ہوگئے۔
آج ہی کے دن بی ایل ایف کے سرمچاروں نے دوپہر کے وقت تربت ناصر آباد کے مقام پر ناکہ بندی کی اور دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھا جبکہ بالیچہ کے مقام پر دشمن فورسز کو راشن پہنچانے والی گاڑی کو نذر آتش کیا۔ خیال رہے بعض گاڑی مالکان بار بار تنظیمی تنبیہ کے باوجود دشمن کیلئے سہولت کاری سے باز نہیں آرہے ہیں۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ گورکوپ میں قابض پاکستانی فوج کے چار اہلکاروں کو ہلاک کرنے، ناصر آباد میں ناکہ بندی اور بالیچہ میں دشمن فورسز کو راشن پہنچانے والی گاڑی کو جلانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، اور بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج کو نشانہ بنانے کے اپنے عزم کو دہراتی ہے۔
میجر گہرام بلوچ
ترجمان، بلوچستان لبریشن فرنٹ