
کوئٹہ میں پاکستانی فورسز نے گزشتہ دنوں قلات جھڑپ میں شہید ہونے والے صہیب بلوچ کے والد اور بھائیوں سمیت 6 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پاکستانی فورسز نے صہیب بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں موجود ان کے والد محمد دین لانگو، بھائیوں عبدالغفار لانگو اور عبدالکبیر لانگو کے ساتھ ساتھ فاتحہ خوانی کے لیے آنے والے تین مہمانوں نقیب اللہ لانگو، عبدالوہاب لانگو اور شعیب لانگو کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق چھاپے کے دوران گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں ہراساں کیا گیا ہے۔