ہوشاپ میں نادراآفس، پنجگور میں نیشنل پارٹی رہنما اور کیچ میں فورسز کو بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا ۔

ہوشاپ میں نادراآفس، پنجگور میں نیشنل پارٹی رہنما اور کیچ میں فورسز کو بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا ۔

کیچ اور پنجگور میں دو بم دھماکے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے آج صبح نادرا دفتر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دستی بم نادرا آفس کے احاطے میں جاکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ تاہم نقصانات کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے سوردو میں نامعلوم مسلح افراد نے نیشنل پارٹی کے عبدالقدیر ساجدی کے گھر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ  آج عبدالقدیر کے گھر پر الیکشن کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ بھی منعقد ہوئی تھی۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع کیچ میں دو مختلف مقامات پر پاکستانی فوج پر حملے کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق کیچ  تمپ کے علاقے ملانٹ دو راہی کے مقام پر پیدل گشت کرنے والے فوجی  اہلکاروں کو باردودی سرنگ بم حملے نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ مند کے علاقے بلوچ آباد میں پاکستانی فوج کے قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے نامعلوم افراد کی جانب سے تمپ کے علاقے ملانٹ میں پہلے سے نصب کئے گئے بم کے زد میں آکر فورسز کے اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنیں گئیں۔ تاہم حکام کا موقف ان حملوں کے حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
دریں اثناء پسنی میں ایک اور ریموٹ کنٹرول بم برآمد ہوا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پسنی میں ایک اور ریموٹ کنٹرول بم برآمد کرکے اسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تربت: پاکستانی فوج کے ہاتھوں نوجوان جبری لاپتہ

منگل فروری 6 , 2024
تربت: پاکستانی فوج کے ہاتھوں نوجوان جبری لاپتہ

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ