
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گوارکوپ میں آج پاکستانی فورسز کو ایک شدید حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق یہ حملہ دوپہر کے وقت گوارکوپ اور سری کلگ کے درمیان ہوا، جہاں گھات لگائے مسلح افراد نے فورسز کے قافلے پر مشتمل کئی گاڑیوں کو نشانہ بنا کر انہیں شدید جانی نقصان پہنچایا۔
حملے کے دوران کافی دیر تک فائرنگ جاری رہی، جس کے نتیجے میں فورسز کے متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
حملے کے فوراً بعد کیچ سے مزید فوجی نفری اور ایمبولینسوں پر مشتمل قافلہ جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ دنوں فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جہاں بلوچ آزادی پسند سرمچار مسلسل فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ تاہم، اس شدید حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔