
مقامی ذرائع کے مطابق پولیس نے بلوچ ویمن فورم کی مرکزی رہنما ڈاکٹر شلی بلوچ کو ساتھوں سمیت گوادر کے علاقے سربندان سے حراست میں لیا ہے۔
بلوچ ویمن فورم نے ڈاکٹر شلی بلوچ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ایک روزہ کانفرنس کی تیاری کے لیے پُرامن مہم چلا رہے تھے اور ہر موقع پر پُرامن رہے ہیں۔ لیکن انتظامیہ نے ہمارے ساتھیوں کو حراست میں لے لیا۔ ایسے اقدامات ضلعی انتظامیہ (پولیس ڈیپارٹمنٹ) کے اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ “ہم ڈاکٹر شلی بلوچ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں اور ہماری ٹیم کے دیگر اراکین کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔